بنگلورو،21/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے ایک بیان دیا ہے۔کرناٹک کے گلبرگہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وارث پٹھان نے بغیر نام لئے کہا کہ 100 کروڑ پر 15 کروڑ بھاری پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزادی دی نہیں جاتی تو چھیننی پڑے گی۔وارث پٹھان کے اس بیان کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ممبئی کے بھائی کلاں سے رکن اسمبلی وارث پٹھان نے کہاکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم نے سیکھ لیا ہے،مگر اکٹھا ہوکر چلناہوگا،اگر آزادی دی نہیں جاتی تو ہمیں چھیننی پڑے گی،وہ کہتے ہیں کہ ہم نے خواتین کو آگے رکھا ہے، ابھی تو صرف شیرنیاں باہر نکلی ہیں اورتمہارے پسینے چھوٹ گئے،تم سمجھ سکتے ہو کہ اگر ہم سب ایک ساتھ آ گئے تو کیا ہوگا،15 کروڑ ہیں لیکن 100 کروڑکے اوپر بھاری ہیں،یہ یاد رکھ لینا۔اس سے پہلے 5 فروری کو پٹھان نے قبول کیا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں شاہین باغ کی طرح احتجاج منعقد کیا تھا۔وارث پٹھان کے اس بیان کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔وی ایچ پی نے وارث پٹھان کے اس بیان پر تنقید کی ہے۔ادھر مسلم علماء نے وارث پٹھان کے اس بیان پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیان نفرت کو جنم دیتے ہیں۔مسلم علماء نے کہا کہ ہندو مسلمان کے ساتھ کھڑا ہے اور مسلمان ہندو کے ساتھ کھڑا ہے۔اس طرح کے نظریات سے ملک کو نقصان ہوگا،لوگوں کے ہاتھ خون آلود ہوں گے۔